ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن سمندر میں ڈوبنے کے دوران بھٹکل کے ماں اور بیٹے کوبچالیا گیا؛ کمٹہ اسپتال ایڈمٹ

گوکرن سمندر میں ڈوبنے کے دوران بھٹکل کے ماں اور بیٹے کوبچالیا گیا؛ کمٹہ اسپتال ایڈمٹ

Sun, 04 Dec 2022 21:44:45    S.O. News Service

کمٹہ4/ ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے گوکرن میں واقع تڈری سمندر میں غرق ہونے کے دوران ماں اور اس کے چھ سالہ بیٹے کو بچالیا گیا جنہیں پہلے گوکرن پرائمری ہیلتھ سینٹر پھر کمٹہ تعلقہ سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ ان دونوں کی شناخت شبانہ شیخ (28) اور اس کا چھ سالہ لڑکا محمد رزاق شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے پولس کے مطابق ان کا تعلق بھٹکل مخدوم کالونی سے ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ماں اور بیٹا کمٹہ میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں منعقدہ پروگرام میں شریک ہونے کے لئے گئے تھے، شام کو لڑکا پانی میں کھیلنے کے دوران جب غرق ہونے لگا تو اسے بچانے کے لئے ماں بھی سمندر میں کود پڑی اور غرق ہونے لگی۔ دونوں کو سمندری لہروں کی زد میں آکر غرق ہوتے دیکھ کر قریب میں موجود ایک بوٹ والے نے دیکھ لیا اور بوٹ فوری ان کی مدد کو پہنچ گئی۔ دونوں کو پہلے گوکرن پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا مگر ان دونوں کی سانسیں تیز چل رہی تھی، جس کو دیکھتے ہوئے بعد میں کمٹہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

گوکرن پولس نے اس تعلق سے معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ دونوں کی حالت قدرے بہتر ہے۔


Share: